وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے
وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورہ پر افغانستان روانہ ہوں گے۔...
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم دورہ افغانستان میں افغان امن عمل، دوطرفہ تعلقات پر بات کریں گے۔
وزیراعظم ایک روزہ دورہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے۔
افغانستان کا یہ ان کا وزارت عظمیٰ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلادورہ ہے۔
وزیراعظم کے وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری خارجہ اور سینئر حکام شامل ہوں گے۔
Prime Minister Imran Khan visiting Kabul tomorrow for meeting Afghan President Ashraf Ghani to discuss strengthening of bilateral ties @PakEmbKabul pic.twitter.com/23f4cCAU56
— Mansoor Ahmad Khan (@ambmansoorkhan) November 18, 2020
اس دورے کے دوران تجارت، راہدری، دوطرفہ معاشی تعاون پر افغان حکام سے مذاکرات بھی کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کی ہر حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News