
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 44 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
سرسید یونیورسٹی کے نیشنل انکیوبیشن سینٹر پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ آج میں نے یہاں ایک شاندار پروگرام دیکھا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ منسٹری آف آئی ٹی کے تحت چار این آئی سی کام کررہی ہیں،جلد ان کی تعداد کو بڑھایا جائے گا۔ ہم سندھ کے مختلف شہروں میں انکیوبیٹر سینٹرز کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں۔
امین الحق نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے بہتری آرہی ہے، ہمیں بھی اپنے ہاں ٹیکنالوجی میں بہت بہتری لانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہنر مند نوجوانوں کو کہتا ہوں اپنے ہنر کا بھرپور فائدہ ملک کو دیا جائے، جہاں جہاں ہمارے تعاون کی ضرورت ہوگی ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آرٹیفیشل سیکیورٹی ، سائبر سیکیورٹی سمیت بلاک چین میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمارے ہاں ٹیکنالوجی میں کام کا آغاز ہوچکا ہے۔
امین الحق نے کہا کہ کراچی میں حکم جناب کے نام سے سروس ہے جو گاڑیوں کی خرابی منٹوں میں آکر دور کردیتے ہیں۔ ان کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ اپنا دائرہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پھیلائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواندگی کی شرح کم ضرور ہے لیکن اس کو بڑھانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ پاکستان کی کامیابی کا راز یہاں کی 60 فیصد نوجوان آبادی ہے۔ان کو درست طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں لانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے،یہ معاشی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم کا وژن ڈیجیٹل پاکستان ہے۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ میں 44 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News