
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی معیشت کو موجودہ حکومت نے تباہ کردیا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی پوری تاریخ میں ایسا نا اہل حکمران نہیں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ صفر سے بھی کم سطح پر آگیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ لاہورکاجلسہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا اور ملتان میں جو حشر کیا ہے لاہور میں اس سے بھی بدتر حالت کرینگے۔
قبل ازیں ملتان کے پی ڈی ایم جلسے میں پی ڈی ایم کےسربراہ مولانافضل الرحمان نے ملتان میں تشددکےخلاف جمعہ اورہفتہ کوپورےملک میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملتان کےشاہراہوں اورچوراہوں کوبندکیاگیا، ہمارےکارکنوں کوگرفتارکیاگیا،تشددکیاگیا۔ تشدد کے خلاف جمعہ اورہفتہ کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔
یاد رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے اگلہ جلسہ لاہور میں 13 دسمبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News