Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف سرجری کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے

Now Reading:

نواز شریف سرجری کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے
رانا ثنااللہ

راناثنااللہ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور مقرر

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سرجری کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا، استعفے بھی دیں گے اور لانگ مارچ بھی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ 3 سال سے میرے خلاف انکوائری کر رہے تھے جبکہ میں نے اپنی تمام جائیداد ایف بی آر میں ظاہر کی ہوئی ہے، اور اب مجھے منی لانڈرنگ کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں تاہم جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے۔

مسلم لیگی رہنا نے مزید کہا کہ  سینیٹ انتخابات کا ہماری تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کی تحریک کا سینیٹ الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Advertisement

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے حکم پر مافیا اشیاء مہنگی کرتی ہے۔

 لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ مافیا حکومت جان بوجھ کر بحران پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ایل این جی کا 122 ارب کا ڈاکا پڑ گیا، پہلے ایل این جی کا بحران پیدا کیا گیا، پھر تاخیر سے آرڈر کیا گیا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ 122 ارب کے ڈاکے پر کون ان سے سوال کرے گا؟ ابھی مزید 25 ارب روپے جنوری میں دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی اے ٹی ایمز کے ذریعے مہنگی بجلی گیس فروخت کی جائے گی، ان سے کوئی سوال کرنے والا نہیں ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا ہے کہ مینارِ پاکستان میں عوام نے جمِ غفیر دیکھا، اب ان آٹے اور چینی کے چوروں کو ان کے گھر بھیجنا ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ بحران صرف اے ٹی ایم کی جیبیں بھرنے کےلیے پیدا کیے جاتے ہیں، 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس، کرپشن، چوری اور ڈاکے کا جواب دینا پڑے گا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے
گورنر راج لگا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈا پور
پاک بھارت تعلقات کیسے بہتر کیے جاسکتے ہیں؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
کاروبار میں آسانی کیلئے تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
دھاندلی کی پیداوار اسمبلیاں کسی بھی طور قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر