Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیم کو فروغ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیر اعظم

Now Reading:

تعلیم کو فروغ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہناہے کہ تعلیم کو فروغ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

چکوال میں ترقیاتی منصوبوں کے سنگ  بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ  تعلیم کو فروغ دیے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، چکوال یونیورسٹی کے حوالے سے ہر ممکن سپورٹ کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ  تبدیلی سب سے پہلے لوگوں کے ذہنوں میں آتی ہے۔ جو بھی اقتدار میں آتا ہے وہ اگلے الیکشن کا سوچتا ہے، ہماری حکومت آئندہ نسل کو تعلیم یافتہ بنانے کا سوچ رہی ہے۔چکوال، جہلم اور میانوالی کے لوگوں نے پاکستان  کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن نے فوج پر تنقید کی ہے۔ بھارت کی پروپیگنڈا مشین جیسی زبان استعمال کی جارہی ہے، بھارت میں بھی اسی طرح کی زبان استعمال کی جارہی ہے، دنیا میں پاکستان کی فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  بھارت کی پلاننگ ہے پاکستانی فوج کو کمزور کیا جائے۔ڈس انفولیب پی ڈی ایم کو بھی پروموٹ کررہی تھی، الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو کیا سپریم کورٹ گئے یا کسی فورم پر کہا؟

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم جانتی ہے کہ 30 سال سے ان لیڈروں نے ملک لوٹا۔نواز شریف، آصف زرداری ایک دوسرے کو چور کہتے تھے، اپوزیشن والے چوری بچانے  کے لیے اب فوج پر حملہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ این آر او  دے دو، یہ مجھ پر کسی طرح دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ ایک کا بیٹا، دوسرے کی بیٹی این آر او  کے لیے جلسے کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  جتنا ٹیکس کا پیسہ اکٹھا کیا آدھا قرضوں کی قسطوں میں چلا گیا۔پہلے سال میں 2 ہزار ارب کی قسطیں دیں، سود کی وجہ سے قرضے بڑھتے جارہے ہیں، کرپٹ لوگ حکومت میں آکر نظام کو بھی کرپٹ کردیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر