Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کی دوسری لہر گزشتہ لہر سے کہیں زیادہ مہلک ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

Now Reading:

کورونا کی دوسری لہر گزشتہ لہر سے کہیں زیادہ مہلک ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
SPAM declares that second wave of COVID 19 is more powerful

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر گزشتہ لہر سے کہیں زیادہ مہلک ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے،پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 89 اموات ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ عرصے میں سب سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے باعث ہماری معیشت ، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری لہر نے انفرادی اور اجتماعی طور پر ہماری زندگیوں کو متاثر کیا۔پہلی لہر کے دوران سائنسی انداز اور طریقوں سے کورونا وائرس کی پہلی لہر پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ہم این سی او سی کے پلیٹ فارم سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کورونا ایس او پیز پر عمل کی درخواست کرتے ہیں۔باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں ، بھیڑ والی جگہوں سے گریز کریں ، ہاتھ دھوئیں اور معاشرتی فاصلہ کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

ڈاکٹرفیصل سلطان نے تمام محکموں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے عملہ اور دفاتر میں ایس او پیز کو یقینی بنائیں۔اگر ہم ان ہدایات پر عمل کرتے ہیں تو جس طرح سے ہم نے پہلی لہر پر قابو پایا تھا ایسے ہی ہم دوسری لہر کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر