سیاسی گپ شپ کے لیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اب سیاسی گپ شپ ...
 
                                                                              وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت آج سے ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے محکمۂ داخلہ پنجاب کو صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازکی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دی گئی۔
درخواست موصول ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تاہم آج وزیراعلی پنجاب نے ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ لوگ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے افسوس اور دعا کیلئے آنا چاہتے ہیں، لہٰذا ان کے پیرول کی مدت میں توسیع کی جائے، دونوں کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ختم ہو رہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News