Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

Now Reading:

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا
پاکستان

بھارتی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی  کی خلاف ورزی میں ایل او سی پر اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرلیاگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق پاکستان   نے ایل او سی پر اقوام متحدہ کی گاڑیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے پر بھارتی ناظم الامور کو  دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ  بھارتی قابض افوج نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی قابض افوج کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے ملنے پولاس گاؤں جا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعہ میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن کے دونوں اہلکار محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پاک فوج نے انہیں محفوظ انداز سے بچا کر راولا کوٹ منتقل کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان  نے کہا کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین کی گاڑیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا حالانکہ اقوام متحدہ کی گاڑیاں اپنے مخصوص نیلے جھنڈوں اور بڑی تحریروں کے باعث دور فاصلے سے پہچانی جا سکتی ہیں ۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے تحت کام کرنے والے اقوام متحدہ مبصرین کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بھارت کی اقوام متحدہ چارٹر  سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں اور چارٹر کے تحت اقوام متحدہ فوجی مبصرین کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے ، بھارتی اقدام اقوام متحدہ مبصرین کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کی نئی چال دکھائی دیتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ بھارت کو مطلع کیا گیا کہ ان ڈھٹائی پر مبنی اقدام بین الاقوامی اقدار  کی کھلی خلاف ورزی اوراقوام متحدہ چارٹر میں موجود اصولوں کی نفی ہے ۔بھارتی قابل مذمت اقدام سے ان کے رویہ میں مزید گراوٹ کی عکاسی ہوئی ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی قابض افواج اب نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ مبصرین کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں بند کرے ،2003 کے جنگ بندی انتظامات کے احترام  کرے اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تحت اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو اپنا کام کرنے دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر