Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری

Now Reading:

پی ڈی ایم کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری

صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے جلسہ کرنے پر پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں واقع تاریخی مقام مینار پاکستان پر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے 13 دسمبر کو جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس سے متعلق صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ  کیا گیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے تمام رہنمائوں کے خلاف مقدمات درج کیا جائے گا۔

اجلاس میں منظوری  دی گئی کہ مینار پاکستان کو جانے والے راستے بند نہیں کئے جائیں گے، اگر بہت ضروری ہوں تو صرف دو مقامات پر کنٹینرز کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔

کورونا ایس او پیز اورکوویڈ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر حکومت پنجاب کی جانب سے قانونی ایکشن لیا جائے گا۔

Advertisement

 اجلا س میں رپورٹ پیش کی گئ کہ لاہور مینار پاکستان میں 13دسمبر سے متعلق تھریٹ الرٹس موجود ہیں۔

اجلاس کے دوران جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرنے کی منظوری دی گئی۔

محکمہ داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کرونا کے باعث کسی صورت جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے، جو غلطی کرے گا ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے منٹس آف میٹنگ تیار کرکے وزیراعظم آفس بھجوا دئیے ہیں۔

راجہ بشارت نے کہا کہ جلسے کی اجازت نہیں، قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی اور اگر کسی نے جلسے کے شرکا کو سہولیات فراہم کیں تو اس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر