Advertisement
Advertisement
Advertisement

بی آر ٹی اسٹیشن میدان جنگ بن گیا ، لاتوں اور مکوں کی بارش

Now Reading:

بی آر ٹی اسٹیشن میدان جنگ بن گیا ، لاتوں اور مکوں کی بارش

پشاور بی آر ٹی اسٹیشن اچانک میدان جنگ بن گیا ،جہاں مسافر اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان ناصرف جھگڑا ہوا بلکہ ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش بھی ہو ئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)  اسٹیشن پر مسافر اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان جھگڑا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافر نے بغیر ماسک کے پلیٹ فارم پر داخل ہونے کی کوشش کی، منع کرنے سے مسافر سکیورٹی گارڈ سے الجھ پڑا۔

شہری کو بغیر ماسک داخل ہونے سے منع کرنے پر تکرار شروع ہوئی جس کا نتیجہ ہاتھا پائی کی صورت میں نکلا۔

واقعہ ابدرہ روڈ اسٹیشن پر پیش آیا ، بی آرٹی اسٹیشن میں ماسک کے بغیر داخل ہونے کی ممانعت ہے۔

Advertisement

گارڈنے  مسافر لڑکے کو ماسک پہننے کی تاکید کی۔ مسافر لڑکے نے سکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی کے بعد ہاتھا پائی شروع کر دی۔

موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا لیکن معاملہ یہاں نہیں رکا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہاتھا پائی کے بعد نوجوان اپنے رشتہ داروں کو بھی لے آیا تھا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ لڑنے والانوجوان اور ساتھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ گرفتاری بی آرٹی سیکیورٹی گارڈ کی درخواست پر کی گئی۔

ترجمان بی آر ٹی نے اس واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے تمام مسافر قابل احترام ہیں مگر ادارے کے قوائد و ضوابط کی پابندی کریں۔

بی آر ٹی سٹاف سے ہرگز بدتمیزی نہ کریں شکایت ہونے کی صورت میں ادارے کی ہیلپ لائن پر کال کریں۔ 

Advertisement

سٹاف مسافروں کی حفاظت اور رہنمائی پر معمور ہے، انکے ساتھ تعاون کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر