وزیراعظم پاکستان عمران خان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر بھی چھا گئے ہیں اور اب ان کے 13 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو 13 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد اب عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 13 ملین فالوورز ہیں۔

رواں سال اکتوبر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر وزیراعظم عمران خان کے 10 ملین سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک عمران خان ٹوئٹر پر صرف 18 افراد کو فالو کر رہے تھے لیکن گذشتہ روز اچانک انھوں نے ان تمام افراد کو ’ان فالو‘ کر دیا۔

واضح رہےکہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹویٹس کے باعث اکثر خبروں کی زینت بنتے ہیں۔
جولائی میں ہونے والے ایک مطالعے سے انکشاف ہوا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ٹوئٹر پر دنیا کے مقبول رہنماؤں کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہیں جبکہ اس وقت کی تازہ ترین مطالعے کے مطابق اب عمران خان دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
