وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کی جانب سے کرک کو گیس کی فراہمی کے لئے 2 ارب روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محمودخان نے مخ بانڈہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل اور گیس کے پیداواری اظلاع کی پائیدار بنیادوں پر ترقی کے لئے ترقیاتی پیکج تیار کر لیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے بتایا ہے کہ ضلع کرک میں سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منصوبوں کے لئےترقیاتی پروگرام میں 45 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی پیکج کے تحت متعدد منصوبے میچور ہوچکے ہیں جن کا جلد افتتاح کیا جائے گا جس میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے 72 کروڑ روپے کا منصوبہ رکھا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساؤتھ ریجن میں ایک بڑے تدریسی اسپتال کے قیام کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News