
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے کہاہے کہ پی ڈی ایم نیا چورن بازار میں لائیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مکمل پٹ گئی ہے، ان کا چورن نہیں بکا لہذا وہ کوئی نیا چورنا بازار میں لائیں۔
PDM کا چورن نہیں بکا، میرا مفت مشورہ ہے ذرا سانس لیں، چائے پئیں، کوئ نیا چورن بازار میں لائیں، آپ مکمل پٹ گیے ہیں ۔۔۔ مریم مواز اور بلاول تو نئے مہمان ہیں فضل الرحمنٰ جیسے پرانے گھاگ نے جیسی غیرذمہ دارانہ گفتگو کی اس سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائ جو بری طرح پٹ گئ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 4, 2021
انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو نئے مہمان ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی، اس سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائی گئی جو بری طرح پٹ گئی ۔
دوسری جانب بہاولپورمیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے میڈیا ٹاک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کا بالکل پلان ہے اور انشاءاللہ لانگ مارچ ہو گا۔
انھوں نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق با ت کرتے ہوئے مزید کہاکہ تاریخ کا اعلان عوامی سہولت اور موسم کو دیکھ کر کریں گے، 31جنوری جب آئے گی ہم دیکھیں گے کہ وہ اگرعزت سے جانے پر راضی نہیں ہے تو پھر انشاءاللہ عوام کچھ اور فیصلہ کرے گی۔
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News