Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعمیرات سیکٹر سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

تعمیرات سیکٹر سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، وزیر اعظم

وزیر عظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  تعمیرات سیکٹر سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر عظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔

چیئر مین سی ڈی اے  نے اجلاس کو سیکٹر ای الیون میں تعمیرات کے حوالے سے بریفنگ  میں بتایا کہ  اس سیکٹر کے منصوبوں کے لیے الگ قوانین بنا لیے گئے ہیں۔ زیر التوا منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے بریفنگ میں بتایا کہ  تمام نئی تعمیرات میں پارکنگ اور گزرگاہ کے لیے مناسب فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

اجلاس میں نیو بلیو ایریا منصوبے کے بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے صوبے کے 11 بڑے شہروں کے ماسٹر پلان کے حوالے سے  بریفنگ  میں بتایا کہ  قبائلی اضلاع میں 8 مقامات کے  لیے ماسٹر پلاننگ کا عمل جاری ہے۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوانے کہا کہ صوبہ میں شہری ترقی کے منصوبوں کے لیے مالی سال 2020-21 میں 242 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے دسمبر 2020 تک 61 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

شہری ترقی کے لیے قانونی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر   وزیر اعظم نے  عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شہری ترقی اور تعمیرات میں ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے اور سبزے کو حتیٰ الامکان بچایا جائے بلکہ اس میں اضافہ کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  تعمیرات سیکٹر سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ صوبائی حکومتیں مراعات میں توسیع سے بھر پور فوائد حاصل کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کی 15 مئی کے بعد نان فائلرز کیخلاف ایکشن کی تیاری
آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر موصول
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے
گورنر راج لگا تو گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈا پور
پاک بھارت تعلقات کیسے بہتر کیے جاسکتے ہیں؟ شاہد آفریدی نے بتادیا
کاروبار میں آسانی کیلئے تجارتی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر