Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں، فواد چوہدری

Now Reading:

کسی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں، فواد چوہدری

 وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی جرات نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی پلان، وہ استعفوں سے شروع ہوئے اور جلسوں پر رکے، اب وہاں بھی بس ہو گئی تو عدم اعتماد کی گفتگو کررہے ہیں، کس مائی کے لعل کی جرآت ہے کہ وہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائے، آپ تاعمر قید اور نااہلی سے بچ گئے تو غنیمت سمجھیے گا۔

Advertisement

انھوں ںے اپنی ٹوئٹ کے اختتام میں لکھا، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جلسے جلوسوں کو کوئی فائدہ نہیں ، اگر موجودہ حکومت کو ہٹانا ہے تو اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانی پڑے گی۔

اس بیان پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری کے پاس اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرانے کے لئے درکار ارکان ہیں تو تحریک لے آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر