
پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدوار وں کے نام فائنل کیے گئے۔ تحریک انصاف کے 20 امیدوار سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پنجاب سے سیف اللہ نیازی، اعجاز چودھری ،عون عباس بپی ، علی ظفر اور ڈاکٹر زرقا تحریک انصاف کی امیدوار ہوں گی۔
AdvertisementFollowing is the complete list of PTI #Senate Candidates …. pic.twitter.com/4ULGPFanL6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 13, 2021
سندھ سے فیصل واڈا اور سیف اللہ ابڑو جبکہ خیبرپختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، ذیشان خانزادہ ، فیصل سلیم، نجیہ اللہ خٹک، دوست محمد محسوس اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند امیدوار نامزد کیے گئے۔
ثانیہ نشتر، فلک ناز چترالی اور گوردیپ سنگھ بھی خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔
اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد جبکہ بلوچستان سے عبدالقادر تحریک انصاف کے سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔
پنجاب سے ایک نشست اتحادی کو دی گئی۔
حتمی ناموں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری سے کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News