Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں بطور قوم خود کو بدلنا ہوگا، وزیر اعظم

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں بطور قوم خود کو بدلنا ہوگا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے  کے لیے ہمیں بطور قوم خود کو بدلنا ہوگا۔

تفصیلات کے  مطابق  غازی بروتھا میں شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا  کہنا تھا کہ  ماضی میں جنگلات کو بےدردی سے ختم کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ موسمیاتی اثرات میں کمی  کے لیے بلین ٹری منصوبے کو کامیاب کرنا ہوگا، انگریز جو جنگلات چھوڑ کر گئے تھے ہم نے وہ بھی ختم کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 20 سال کے دوران 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے،موسم کی تبدیلی سے ہم بہت متاثر ہوں گے۔دنیا میں موسم بدل رہا ہے،اپنی تقدیر بدلنے  کے لیے فیصلہ کرنا ہوگا ،ٹین بلین ٹری منصوبے کو کامیاب کریں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  کھیلوں کے میدان ہمارے نوجوانوں کی صحت  کے لیے ضروری ہیں۔نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، اس علاقے میں 10 کرکٹ گراؤنڈز بنائیں گے۔

Advertisement

عمران خان نے مزید کہا کہ  منی لانڈرنگ کرپشن سے بھی بڑا جرم ہے، اقامہ لے کر بیرون ملک پیسے بھیجنے سے ملک کمزور ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سابقہ حکمرانوں نے ایسی فضا بنا دی کہ کرپشن بری چیز نہیں رہی، ہمیں سب سے زیادہ نقصان کرپشن نے پہنچایا، جب وزیراعظم اور وزرا ءکرپشن کریں تو ملک تباہ ہوجاتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  خیبرپختونخوا میں سب کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر