
وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے بعد ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم کو تنخواہوں میں اضافے پر بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر اعظم کو تنخواہوں میں اضافے سے قومی خزانے پر اضافی بوجھ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مزید ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق گفتگو ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News