گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی میں حصہ لینے والوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے صحت کہانی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے لئے ڈیجیٹل ادائیگی کو آسان بنارہے ہیں۔
رضا باقر کا کہنا تھا کہ ای کامرس کے شعبے میں اب تک دس لاکھ ڈالر کی فنڈنگ ہوچکی ہے اور اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک لاکھ اکاؤنٹس کھل گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی لیکن پھر بھی پاکستان کی ڈیجیٹل آئی ٹی انڈسٹری میں ترقی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے اسٹارٹ اپس میں بہت سی کامیابیاں ملی ہیں، اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے اقدامات کیے اور خوشی ہے کہ ای کامرس کے شعبے میں ایک ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی ہے اور اب 2 لاکھ ڈالر تک کی سروسز آپ بیرون ممالک کمپنیوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News