Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ حکومت آئی ایم ایف کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

یہ حکومت آئی ایم ایف کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ خان صاحب نے غربت کو نہیں غریب کو ختم کیا ہے کیونکہ یہ حکومت آئی ایم ایف کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔

مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ معیشت درست سمت جارہی ہے، اگر معیشت درست سمت میں جارہی ہوتی تو کیا مہنگائی میں اضافہ ہوتا؟ مہنگائی کے طوفان نے ایک عام آدمی کو جکڑ کر رکھا ہوا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور معیشت کو پیروں پر کھڑا کرنے کے دعوے داروں کو پتہ ہے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں کہاں پہنچ چکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے عوام سے مہنگائی اور غربت کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ غریب کو ختم کررہے ہیں، روزگار چھین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی بے خبری کے باعث عوام کا استحصال ہورہا ہے۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم صاحب سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ  امپورٹ میں مسلسل اضافہ اور برآمدات میں کی ہورہی  ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟

اسکے علاوہ وعورتوں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے تمام ماؤں، بہنو اور بیٹیوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کی جنگ پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے لیکن افسوس ہے کہ موجودہ حکومت نے خواتین کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر