پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ اور استعفے دو الگ آپنشنز ہیں اس لئے لانگ مارچ کو استعفوں سے منسلک کرنا مناسب نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے استعفوں کو آخری آپشن رکھا تھا کیونکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ استعفے سلیکٹڈ حکومت کیلئے ’ایٹم بم‘ کی طرح استعمال ہونے چاہیئے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سات بائے الیکشن میں فتح اور سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کی جیت ہمارے موقف کی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی پی پی نے پی ڈی ایم کو پارلیمانی آپشنز استعمال کرنے پر آمادہ کیا ہے اور اب جلد ہی پی پی پی، سی ای سی کا اجلاس بلوائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News