Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چاند دیکھنا اب مسئلہ نہیں رہا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

چاند دیکھنا اب مسئلہ نہیں رہا ہے، فواد چوہدری
، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب یہ مسئلہ نہیں رہا ہے کہ چاند دیکھا جاسکتا ہے یا نہیں، اب شرعی مسئلہ یہ ہوگا کہ چاند پر موجود لوگ کیسے عید منائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی ابزرویٹری کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شروع سے انسان کی توجہ سورج چاند اور ستاروں پر رہی ہے اور مسلمان سائنسدانوں کے دل کے قریب فلکیات رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مسلمان سائنسدانوں نے شعبہ فلکیات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں جبکہ نماز، روزے اور عیدوں کا تعلق بھی فلکیات کے شعبے سے جڑا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاہے کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ ہم اسلام آباد میں ابزرویٹری بنا رہے ہیں، اس کے بعد گوادر، کراچی اور پشاور میں ابزرویٹری بنائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگلے دس پندرہ سالوں میں چاند پر پرائیویٹ ٹورز شروع ہو سکتے ہیں ۔

Advertisement

دوسری جانب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ابزرویٹری سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بڑی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پورے ملک میں ایک ہی دن روزہ اور عید ہو اور انشاء اللہ اس دفعہ پورا ملک ایک ہی دن روزہ رکھے گا اور ہم سب عید بھی ایک ہی دن کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر