حکومتی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز میں آکسیجن پلانٹ کی صورتحال کا جائزہ آج لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر 4 رکنی تکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو آج پاکستان اسٹیل ملز میں آکسیجن پلانٹ کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
ٹیکنیکل ٹیم آج پاکستان اسٹیل ملز کا دورہ کرے گی اور اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کی قیمت کا اندازہ لگائے گی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کا مقصد آکسیجن پلانٹ کی موجودہ صورتحال کو دیکھنا ہے تاہم دورے کے بعد آکسیجن پلانٹ کے حوالے سے واضح حکمت عملی مرتب کی جاسکے گی۔
خیال رہے کہ ٹیکنیکل ٹیم میں پاکستان اسٹیل ملز کے سی ای او بریگیڈیئر ریٹائرڈ شجاع حسین ٹیم میں شامل ہیں جبکہ انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے جی ایم علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
اسکے علاوہ پاکستان آکسیجن کے ہیڈ سعد سمیت پاکستان آرمی کے نمائندے بھی موجود ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News