Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، شیخ رشید

Now Reading:

عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہوکر نکلیں گے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان تمام مسائل سے سرخرو ہوکر نکلیں گے ۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  جہانگیرترین کےلوگوں کوگلہ شکوہ ہے تو بتائیں، گلے شکوے ہوتے ہیں،ہمیں ان کو دور کرنا چاہیے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ  الیکشن کے بعد جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ  نہیں ہوا ہے۔ترین گروپ بجٹ میں عمران خان کو  ہی ووٹ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا میں تمام اپوزیشن لیڈر وطن آنا چاہتےہیں،یہ لوگ بھاگنا چاہتےہیں، بزدل لوگ ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

وزیرداخلہ  کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر احتساب کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں ، علی ظفر کو اپنی رپورٹ دے دینی چاہیے۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ  ن لیگ2 پارٹیاں ہیں ،ایک شہبازکی پارٹی ہے جو میری پارٹی ہے ۔ پی ڈی ایم کہاں ہے،ٹائیں ٹائیں فش ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں  دنیا میں اپوزیشن والے وطن واپس آتے ہیں یہ ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں۔میں ملک سے بھاگنے کے بجائےمیں اڈیالہ جیل میں پھانسی قبول کروں گا ۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حدیبیہ کیس 2یا 3 ہفتے میں دائر کریں گے ۔ ای سی ایل کےخلاف شہبازشریف 15دن کے اندر اپیل کرسکتے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ادارے اور موجودہ حکومت ایک پیج پر ہے۔ سائبر کرائم کی صورتحال بہت بری ہے ،سائبرونگ کو مزید فعال بنایاجائےگا ۔

انہوں نے کہا کہ  حکومت کےخلاف کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں آرہی ۔ ملک میں مافیاز ہیں،عمران خان  ان کا مقابلہ کررہے ہیں۔ جہانگیرترین بھی سمجھدارآدمی ہیں،غلط قدم نہیں اٹھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن میں نقائص، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کا اعلان
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بسوں سے متعلق بڑا اعلان
قومی اسمبلی میں تلخ کلامی پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا
بیٹے نے شر پسندوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، والد شہید سب انسپکٹر عدنان قریشی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر