Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

Now Reading:

کراچی میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

کراچی میں نئی پابندیوں کیساتھ 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہوا ہے جس میں کراچی میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر کراچی میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا تاہم بعض پیداواری صنعتوں کو چھوٹ دی جائےگی۔

اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں کے مطابق اگست 31 تک جو ویکسین نہیں کرائے گا اس کو سیلری نہیں دی جائیگی۔

Advertisement

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے تمام دفاتر  اگلے ہفتے سے بند  کردیئے جائینگے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران تمام انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہینگی۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کےدوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی ۔

ملک شاپ ، بیکرز ، تندور ، ان کو کھولنے سے متعلق اوقات کار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا لیکن تمام بازار جیسے طارق روڈ ، صدر، وہ مکمل بند رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر