
’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ جعلی راجکماری خوش فہمی کے مرض میں مبتلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پے درپے شکست پر شرمندہ ہونے کے بجائے جعلی راجکماری نے کشمیر کا رخ کر لیا ہے۔
گلگت بلتستان کے الیکشن یاد دلاتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں اور گلگت میں بھی جعلی راجکماری بڑے بڑے سپنے دیکھتی تھی۔ خوش فہم راجکماری اور پی ڈی ایم ریزہ ریزہ ہوگئی ہے اور گلگت بلتستان میں عبرتناک شکست کا مزہ چکھ چکی ہے۔
مریم نواز کے کشمیر میں کیے گئے انتخابی جلسوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ہفتوں سے کشمیر میں کمپین کرنے والی راجکماری وزیراعظم عمران خان کے ایک جلسہ سے حواس کھو بیٹھی۔
مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ جعلی راجکماری کی کشمیر میں بدبودار سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں نے جعلی راجکماری کی ڈرامہ بازی پر کان نہ دھرے، جعلی راجکماری کا مودی کو خوش کرنے کا ملک دشمن بیانیہ زمین بوس ہوچکا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کشمیر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ کشمیریوں کے دل کی آواز بن چکا ہے۔
آزاد کشمیر کے عوام سے مخاطب ہو کر معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری جان چکے جنہوں نے برسوں کشمیریوں کیلئے کچھ نہ کیا مستقبل میں بھی ان سے خیر کی توقع نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News