Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی

Now Reading:

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی
ڈبل سواری

سندھ حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر عائد کی جانے والی پابندی کو ختم کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈبل سواری پر کسی کو نہیں روکا جائیگا، اس حوالے سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پابندی کی وجہ سے لوگوں کو ویکسیشن میں دشواری پیش آرہی تھی تاہم گزشتہ روز عائد کی جانے والی ڈبل سواری پر پابندی کو اب ختم کردیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 لاکھ 85 ہزار اور 406 افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ سندھ بھر میں ریسٹورینٹ، دودھ اور بیکری  کی دکانوں پر پابندی کو بھی ختم کیا جارہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس وقت لاک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہے  اور صرف انتظامیہ ہی اس بات کو سمجھ سکتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھنے والے زمینی حقائق نہیں سمھجتے ہیں جبکہ ہمیں کراچی سے براہ راست تمام تر معلومات حاصل ہورہی ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کے باعث کراچی میں کورونا کیسز میں 5 گناہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں  مریضوں کے لئے گنجائش صرف 70 فیصد رہ گئی ہے جبکہ نجی ادارے اپنی پوری گنجائش کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر