
پاکستانی ہائی کمیشن میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنے حال کو قربان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر نے سری لنکا میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا اور قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر ہائی کمشنر سعد خٹک نے تقریب سے خطاب کیا جبکہ سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل عائشہ ابوبکر فہد نے صدرِ مملکت کے جشن آزادی پر خصوصی پیغام کو پڑھ کر سنایا۔
سعد خٹک نے کہا کہ 14 اگست ہمارے لئے خوشی اور اللہ تعالی کے سامنے شکرانے کے طور پر سر جھکانے کا دن ہے، ہم اپنی جدوجہد، اتحاد، ایمان اور یقین محکم کےساتھ جاری رکھیں گے۔
پاکستانی ہائی کمیشن میجر جنرل (ر) محمد سعد خٹک نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
واضح رہے تقریب میں سری لنکا میں موجود پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News