Advertisement
Advertisement
Advertisement

سورج مکھی کی فصل کاشت ہوتو فی ایکڑپانچ ہزار روپے سبسڈی دی جاتی ہے، حسین جہانیاں

Now Reading:

سورج مکھی کی فصل کاشت ہوتو فی ایکڑپانچ ہزار روپے سبسڈی دی جاتی ہے، حسین جہانیاں

صوبائی وزیر زراعت حسین جہا نیاں گردیزی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں جہاں بھی سورج مکھی کی فصل کاشت ہو تو وہاں فی ایکڑ 5000 روپے سبسڈی دی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت  حسین جہانیاں گردیزی نے ایوان میں طاہر پرویز کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ  19-2018میں 63 ہزار ایکڑ کےلئے31 کروڑ 50 لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے جبکہ20-2019 میں 84 ایکڑ کےلئے ابھی تک 32 کروڑ 50لاکھ روپے سبسڈی دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر زراعت نے ایوان میں یقین دہانی کروائی کہ ایوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد کو پرائیویٹائز نہیں کررہے، فیصل آباد کےایوب ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں اس کی صلاحیت بڑھانے کےلئے اپ گریڈیشن کیاجارہاہے۔

صوبائی  وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے مزید کہا کہ ایوب ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فیصل آباد میں اسی فیصد بجٹ ری سرچ پر خرچ ہوتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر