Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میر شکیل کیخلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی

Now Reading:

میر شکیل کیخلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی
میر شکیل

احتساب عدالت میں جنگ و جیو کے مالک میر شکیل کیخلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی جو ایڈووکیٹ کی عدم دستیابی کے باعث 31 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ملزم میر شکیل سمیت دیگر کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی جس میں نیب کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری اور حارث قریشی پیش ہوئے جبکہ ملزم میر شکیل اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے تھے۔

پراسکیوٹر نیب سید فیصل رضا بخاری نے سماعت کے دوران بتایا کہ پراسکیوشن کو اپنے دلائل مکمل کرنے میں 2 گھنٹے لگیں گے جس پر جج نے کہا کہ پراسکیوشن اپنے دلائل دے دیں امجد پرویز ایڈووکیٹ کل دلائل دے دیں گے۔

سماعت کے دوران جج نے ریمارکس پاس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پراسکیوشن اور ملزمان کے دلائل سننے کے بعد ریکارڈ بھی دیکھنا ہے اور پھر اپنے ذہن کا استعمال کر کے اس کا فیصلہ کرنا ہے۔

جج کا پراسکیوٹر سے کہنا تھا کہ اگر آپ 2 روز قبل آ گئے ہوتے تو آج میر شکیل کی بریت کی درخواست کا فیصلہ ہو جانا تھا کیونکہ یہ حساس کیس ہے اور میں ہوا میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ویسے تو عدالت کیلئے ہر کیس اہم ہوتا یے مگر جس پر میڈیا ہائپ بن جائے وہ زیادہ حساس ہو جاتا ہے اور یہ کیس طوالت میں جا رہا ہے۔

جج نے سماعت کے دوران بتایا کہ میں کل سے چھٹیوں پر جارہا ہوں یہ کیس اب چھٹیوں کے بعد سنا جائے گا کیونکہ عدالت نے دلائل کے بعد ریکارڈ دیکھنا، پڑھنا اور پھر اپنے ذہن کا استعمال کرکے کوئی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر شریک ملزم نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے جبکہ نیب ریفرنس میں میر شکیل، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کو گنہگار قرار دیا گیا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا ہے کہ ملزم میر شکیل نے اس وقت کے وزیراعلیٰ نواز شریف کی ملی بھگت سے 1، 1 کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کئے ہیں جبکہ ملزم کا ایگزمپشن پر ایک ہی علاقے میں پلاٹ حاصل کرنا ایگزمپشن پالیسی 1986 کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کرلیں جبکہ اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروا لئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کشمیریوں کیلئے پوری دنیا میں آواز اٹھاتے رہینگے، وزیراعظم
بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش
کسان کیلئے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، مریم نواز
کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
معاشی ٹیم کے ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات
وزیراعظم کا دورہ آزاد جموں و کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر