Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فضائیہ میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

Now Reading:

پاک فضائیہ میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

پاک فضائیہ میں آج یوم ِ آزادی قوم کے شانہ بشانہ روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا ہے ۔

دن کا آغاز پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا جن میں ملکی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لئے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر انسپکٹر جنرل پاکستان ایئر فورس نے پرچم کشائی کی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب میں موجود تمام عملے نے پوری قوم کے ساتھ ہم آواز ہو کر قومی ترانہ گایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے یومِ آزادی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

Advertisement

ترجمان پاک فضائیہ نے مزید بتایا ہے کہ تقریب کا انعقاد کووڈ۔19 ایس او پیز کے مطابق کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے افسران، ایئر مین اور سویلینز نے شرکت کی

یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر پاک فضائیہ کی ریجینل ائیر کمانڈز، تمام بیسز اور تنصیبات پر بھی تقاریب منعقد کی گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر