
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر اثرات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ طالبان کو افغانستان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ مستحکم اور مضبوط افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر اثرات ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ طالبان اس وقت تدبر اور فراخ دلی سے کام لے رہے ہیں لیکن امریکہ نے تحقیقات کیے بغیر افغانستان میں طاقت کا استعمال کیا، افغانستان میں طاقت کے زور پر جنگ مسلط کی گئی۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ طالبان سے افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے رابطے کیے جانے چاہیے، افغانستان کے مستحکم اور مستقل سیاسی نظام کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پر قبضہ کیا، القاعدہ کو نائن الیون کا ذمہ دار قرار دیا گیا جبکہ مجھے چھ ماہ غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا ۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھاکہ امریکہ کا نیو ورلڈ آرڈر کانظریہ خاکستر ہوچکا ہے، امریکہ کو دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھنے ہوں گے ۔
مزید پڑھیں
- bol news
- Bol news Urdu
- Bol Urdu News
- breaking news urdu
- breaking urdu news
- current breaking news in urdu
- karachi breaking news in urdu
- karachi news update urdu
- latest breaking news in urdu
- latest breaking news urdu
- latest news in urdu
- latest pakistani news in urdu
- latest urdu news
- latest urdu news islamabad
- latest urdu news karachi
- latest urdu news pakistan
- news in urdu
- pak news urdu
- pak urdu news
- pakistan latest news urdu
- pakistan news in urdu
- pakistan news urdu
- pakistan urdu news
- taza tareen urdu news
- urdu news
- urdu news pakistan
- urdu news paper
- urdu news paperbol news
- مولانا فضل الرحمان
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News