Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ آنے والے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جائے گا،شبلی فراز

Now Reading:

آئندہ آنے والے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا جائے گا،شبلی فراز

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق آئندہ آنے والے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے گی۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے، آئندہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا اور ووٹنگ مشین کار آمد ثابت ہوگی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بنائی گئی ہے اب انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال مدد گار ثابت ہوگا تاکہ انتخابات میں ہارنے والا امیدوار نتائج تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشین میں انٹرنیٹ اور آپریٹنگ سسٹم نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ بیرونی مداخلت سے صاف ہے،مشین کے استعمال سے آئندہ آنے والے انتخابات غیر متنازعہ اور سب کے لئے قابلِ قبول ہونگے۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین جلد کابینہ، اپوزیشن جماعتوں، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو دکھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر