
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں بننے والا اتحاد پیپلز پارٹی سے ہضم نہیں ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور سندھ ارباب غلام رحیم نے خانگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بننے والا اتحاد پیپلز پارٹی سے ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی خود کسی سے اتحاد کرے تو عوامی مفاد دوسرے کریں تو خراب؟
ارباب غلام نے کہا کہ اینٹی پی پی اتحاد سندھ میں پیپلز پارٹی کو شکست دے گا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور سندھ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے سندھ میں پارٹی کو مضبوط بنانے کا ٹاسک دیا ہے۔
ارباب غلام کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جو پی ٹی آئی میں شمولیت کرنا چاہتے ہیں انہیں شامل کرائیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں مولانا فضل الرحمان کی پارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے۔
ارباب غلام نے مزید کہا کہ سندھ میں وفاقی اداروں کا پرساں حال ہے انہیں ٹھیک کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News