Advertisement
Advertisement
Advertisement

افسران اپنے فرائض بلا خوف و خطر سر انجام دیں،چیف سیکرٹری پنجاب

Now Reading:

افسران اپنے فرائض بلا خوف و خطر سر انجام دیں،چیف سیکرٹری پنجاب

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا ہے کہ افسران اپنے فرائض بلا خوف و خطر سر انجام دیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیرصدارت سیکرٹریز کیساتھ تعارفی اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ  عوام کی بہبود،ترقیاتی منصوبے، گورننس کی بہتری، میرٹ اور مکمل شفافیت اول ترجیحات ہونگی۔

 چیف سیکرٹری پنجاب  کا کہنا تھا کہ افسران کو کام کرنے کی مکمل آزادی دی جائے گی لیکن جوابدہی سخت ہوگی،تبادلے سوچ سمجھ کر اور صرف میرٹ اورکارکردگی کی بنیاد پر کئے جائیں گے۔

کامران علی افضل کا کہنا تھا کہ عوام کی بہبود ریاست کا بنیادی منشور اور ذمہ داری ہے،اس منشور پر عملدرآمد سرکاری افسران کا فرض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اکاؤنٹیبیلٹی  کے بغیر شفافیت کو یقینی نہیں بنایا جا سکت،کام صرف میرٹ پر ہوگا۔

Advertisement

 چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ  کرپشن کےخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی، ناقص کارکردگی اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیف سیکرٹری  پنجاب  کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا ایک بڑامسئلہ مہنگائی ہے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ذخیرہ اندوزوں اور نا جائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،انضباطی کارروائی سے صرف وقتی بہتری لائی جا سکتی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا  مزیدکہنا تھا کہ پنجاب سیکرٹریز اپنے کردار کی مثال کے ذریعے محکموں میں بہتری لائیں۔

 چیف سیکرٹری پنجاب اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور تمام سیکرٹریز نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر