Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈ اداکار عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا شیڈول جاری

Now Reading:

لیجنڈ اداکار عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا شیڈول جاری

لیجنڈ اداکار عمر شریف کی امریکہ روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکہ سے آنے والی ایئرایمبولینس 26 اور 27 ستمبر کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی جس کے لئے عمر شریف کو اسپتال سے ساڑھے چار بجے تک کراچی ایئر پورٹ پرپہنچایا جائیگا ۔

شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پرواز صبح ساڑھے پانچ بجے واشنگٹن امریکہ کے لیے اڑان بھرے گی  جبکہ پرواز جرمنی، آئس لینڈ اور کینیڈا میں دو گھنٹے کا اسٹے کرتے ہوئے امریکہ پہنچے گی ۔

پرواز امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر چار بجے واشنگٹن ڈی سی کے ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی  جبکہ شام پانچ بجے عمر شریف کو جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا جائیگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ایئرایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی تھی جس کا اجازت نامہ بھی جاری کردیا گیا تھا۔

سی اے اے نے بتایا تھا کہ ایئر ایمبولینس میں کپتان کے ہمراہ 5 کریو کا عملہ بھی پاکستان آئے گا اور ایمبولینس کا کال سائن IFA-1264 ہے۔

خیال رہے کہ عمرشریف کی بیرون ملک منتقلی کیلئے امریکہ کی ایئرایمبولینس نامی کمپنی کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت کی جانب سے عمر شریف کےعلاج کیلئے 4 کروڑ جاری کئے گئے تھے جس میں سے امریکہ منتقلی کے لیے 2 کروڑ 84 لاکھ 98 ہزار ادا کئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر