Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب پولیس نا بدلی، ناکے پر شہری سے رشوت کی دیہاڑی لگا لی

Now Reading:

پنجاب پولیس نا بدلی، ناکے پر شہری سے رشوت کی دیہاڑی لگا لی

پنجاب پولیس کا حال اب تک ویسا کا ویسا ہی، ناکے پر شہری سے رشوت کی دیہاڑی لگا لی

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے رشوت لینے کی وجہ سے اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار معطل کر دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معطل ہونے والے افسران میں اے ایس آئی اعجاز، کانسٹیبل حسنین، کانسٹیبل حمید الرحمٰن اور کانسٹیبل ہدایت، ہیڈ کانسٹیبل اویس اور کانسٹیبل جاوید شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ رشوت خور پولیس اہلکاروں کے خلاف تھانہ رائیونڈ سٹی میں مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہری نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رشوت کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

Advertisement

ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ اہلکاروں کو انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے معاملے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایس پی صدر اور اے ایس پی رائیونڈ سرکل نے اہلکاروں کی انکوائری کی تھی۔

سہیل چودھری نے کہا کہ محکمہ پولیس کو بدنام کرنے والے اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ہمیں رشوت ستانی، اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل
حکومت اب دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، بیرسٹر گوہر
بول نیوز نے ایف بی آر کے عدالتوں میں زیر التواء کیسز کی تفصیلات حاصل کرلیں
وفاقی کابینہ نے نگراں دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس لےلیا
پنجاب حکومت گندم خریداری کی پالیسی بنانے میں ناکام، ہنگامی اجلاس طلب
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر