Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف صاحب، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہد آفریدی

Now Reading:

عمر شریف صاحب، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہد آفریدی
کیا شاہد آفریدی انجری کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن کھیلیں گے؟

کیا شاہد آفریدی انجری کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ کا دوسرا سیزن کھیلیں گے؟

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عمر شریف صاحب، آپ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمر شریف صاحب آپ ہمیشہ سکون سے رہیں۔

Advertisement

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے آپ کی انمول خدمات کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔
سابق کپتان نے کہا کہ کئی سالوں سے آپ کے ابدی مزاح سے ہم لطف اندوز ہوئے ہیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کا پیغام میں مزید کہنا تھا کہ آپ کو ہمیشہ کے لیے یاد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے ہیں۔
عمرشریف کو طبیعت خرابی کے باعث جرمنی منتقل کیا گیا تھا ، عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا گیا تھا، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال میں انتظامات کر رکھے تھے۔

Advertisement
فخر پاکستان عمر شریف کی امریکا منتقلی اور اہل خانہ کے ویزوں کے لیے بھی ڈاکٹر طارق شہاب نے ہی تگ و دو کی تھی، عمر شریف کو لینے کے لیے ائیر ایمبولینس پیر کی دوپہر منیلا سے پاکستان پہنچی تھی۔
عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا ، عمرشریف کو بہترین اداکار اورڈائریکٹر کا ایوارڈ1992میں دیا گیا تھا،عمرشریف کوبہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر