
گوردوارہ پنجہ صاحب میں بابا گرونانک کے 552 واں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
انڈیا سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال پہنچ رہے ہیں۔
بھارت سے آنے والے 24 سو سے زائد سکھ یاتری خصوصی بسوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچ گئے ہیں۔
سکھ یاتریوں کی سیکورٹی کے لیے 1200 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہو چکے ہیں اور پولیس نے سکھ یاتریوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کر لیے ہیں۔
پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کے تحت گوردوارہ پنجہ صاحب اور اطراف کا علاقہ سیل کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ سکھ یاتری 22 نومبر کو حسن ابدال سے گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News