
وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں ای سی سی نے ایس ایم ایز پالیسی 2021-25ء پر تفصیلی غور کیا، ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری پر یوریا کی خریداری پر چھوٹ دیدی۔
ربیع سیزن کیلئے ٹی سی پی کے ذریعے یوریا کی خریداری پیپرا رولز سے مستثنی ہوگی، پائیدار ترقی کے لئے 10 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
رحمت اللعالمین اتھارٹی کے لئے 33 کروڑ 80 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی جبکہ وزارت ہاؤسنگ کی سندھ اور بلوچستان میں اسکیموں کیلئے 5 ارب 85 کروڑ کے فنڈز کی سمری کی منظوری دے دی۔
وزارت داخلہ کے لئے 1 ارب 80 کروڑ کے فنڈز کی سمری کی منظوری کی گئی جبکہ کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے 20 کروڑ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
آئی پی پیز کو دوسری قسط کے اجراء کیلئے 134.783 ارب کی فراہمی کی منظوری دی گئی جبکہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات اور انتخابی فہرستوں کیلئے 4.785 ارب کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News