Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ، بلوچستان نے مردوں جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا

Now Reading:

بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ، بلوچستان نے مردوں جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا

بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ میں بلوچستان نے مردوں جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ پاکستان تھروبال فیڈریشن اور بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے کھیلی گئی جس میں بلوچستان نے مردوں کا جبکہ سندھ نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا۔

گذشتہ روز ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں مردوں کے کھیلے گئے فائنل میں بلوچستان نے سندھ کو 1ـ2 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

سندھ نے پہلے سیٹ میں 19ـ25 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بلوچستان نے 16ـ25 سے فتح حاصل کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں بلوچستان نے 19ـ25 کامیابی حاصل کر کے مقابلہ 1ـ2 سے جیت لیا۔

اسی طرح خواتین کے فائنل میں سندھ نے پنجاب کو 0ـ2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Advertisement

چیمپیئن شپ میں چھ ٹیمیں حصہ لیا جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختو نخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل تھیں۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل درا بلوچ تھے جن کا پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تعارف کروایا۔

فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

اس موقعے پر پاکستان تھروبال فیڈریشن کے نائب صدر جعفر علی شاہ، سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں، بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر میڈم اختر خان، پنجاب تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا سجاد اکبر، خیبرپختو نخوا ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ارشد حسین،گلگت بلتستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ظہیر عباس، اسلام آباد ایسوسی ایشن کے سیکرٹری معین الدین اور بلوچستان ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منظور احمد سرپرہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد میچ میں موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکمران 9 مئی کے پیچھے چھپ کر اپنی سیاست کر رہے ہیں، شبلی فراز
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
ہماری پہچان کرپشن نہیں محنت اور ذہانت ہے، احسن اقبال
حریت رہنماؤں کی جانب سے آزاد کشمیر کی صورت حال قابو پانے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین
شناختی کارڈ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
طارق بشیر چیمہ اور زرتاج گل کے درمیان لڑائی کی وجہ سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر