Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاشبہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پہ اسلاموفوبیا کے خلاف مقدمہ لڑا، شہزاد اکبر

Now Reading:

بلاشبہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پہ اسلاموفوبیا کے خلاف مقدمہ لڑا، شہزاد اکبر
شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب اور داخلہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بلاشبہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پہ اسلاموفوبیا کے خلاف مقدمہ لڑا۔

شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پہ اسلاموفوبیا کے خلاف مقدمہ لڑا اور آج اس بات کے حق میں اٹھنے والی آواز عمران خان کی اپروچ پہ مہر تصدیق ثابت کر رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین آزادی اظہار میں شمار نہیں ہوتی۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے سالانہ نیوز کانفرنس کے دوران  کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی توہین مذہبی آزادی اور مذہب اسلام سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مقدس جذبات کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے دوسری جنگ عظیم میں مرنے والے نازیوں اور ’لافانی رجمنٹ ‘ کے عنوان والی روسیوں کی تصویر کے ویب سائٹس پر پوسٹ کرنے پر بھی تنقید کی۔

روسی صدر نے کہا کہ یہ کارروائیاں انتہا پسندانہ انتقامی کارروائیوں کو جنم دیتی ہیں۔

عام طور پر فنکارانہ آزادی کی تعریف کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ اس کی اپنی حدود ہیں لیکن اس کے ذریعے دوسری آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر