Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کے خلاف لڑنا ہو گا، وزیر اعظم

Now Reading:

معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کے خلاف لڑنا ہو گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے کو کرپشن اور زیادتی کے واقعات کے خلاف لڑنا ہو گا۔

سرکاری ٹی وی سے قومی رحمت العالمین اتھارٹی کے زیر اہتمام وزیر اعظم عمران خان کے عالمی اسلارز سے مکالمے کا دوسرا حصہ نشر کیا گیا۔ جس میں وزیر اعظم نے پاکستان سمیت عالم اسلام کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سمیت مسلم ممالک کو ایک جیسے مسائل درپیش ہیں، ہمارے معاشرے کو کرپشن اور جنسی جرائم کا سامنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے میں جنسی جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، زیادتی کے واقعات خواتین کے ساتھ بچوں کے ساتھ بھی ہو رہے ہیں ، ہمیں زیادتی کے واقعات کے خلاف ہمیں لڑنا ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ موبائل فون کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ موبائل فون سے معلوماتی مواد کے ساتھ فحش مواد بھی ملتا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ بدعنوان قیادت کرپشن کو قابل قبول بناتی ہے، معاشرے سے کرپشن کو بھی ناقابل قبول بنانا ہوگا۔

گزشتہ روز نشر ہونے والے حصے میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جہاں قانون کی حاکمیت ہو ، مدینہ کی ریاست دنیا کی عظیم تہذیبوں میں سے ایک کا مرکز بن گئی، جو انسانی معاشرہ نبی ﷺکی سیرت اور کردار کی پیروی کرے گا وہ عروج پائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر