
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ اس بات چیت کا نتیجہ بھی اچھا ہی نکلے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع میں پاکستان غیر جانبدار ہے۔
لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ جب جنگ ہوتی ہے تو نقصان سب کا ہوتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم 20 سال جنگ کی کیفیت میں رہے ہیں، ہمارے 80 ہزار افراد جاں بحق ہوئے، ہماری معیشت کو بے پناہ دھچکا لگا، ہمیں 180 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور یوکرین کے معاملے پر ہم سمجھتے ہیں کہ سفارت کاری کو ترجیح دی جائے، گفت و شنید سے مسئلہ حل کیا جائے، ایک ایسا راستہ تلاش کیا جائے جس سے امن ہو۔ پاکستان نے اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھا ہے، ہم خیر سگالی اور امن کی بات کرتے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے، وہ امید کرتے ہیں کہ اس بات چیت کا نتیجہ بھی اچھا ہی نکلے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یوکرین کے وزیر خارجہ دمیترو کیولیبا نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر رابطہ بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News