
سجاول اور ملحقہ علاقوں میں خسرہ کی بیماری جان لیوا بن گئی، سجاول کے ایک ہی گاؤں سے 20 بچے مرض میں مبتلا ہو گئے۔
گاؤں راول کنڈرا میں خسرہ کی بیماری کے باعث ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا، دو دن میں خسرہ سے جانبحق ہونے والے بچوں کی تعداد دو ہو گئی۔
کچھ ماہ قبل ضلع سجاول میں خسرہ اور روبیلا کی ویکسین لگائی گئی تھی، ویکسین لگنے کے باوجود خسرہ کی وباء پھیلنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ استعمال ہونے والی ویکسین کی تحقیقات کرائی جائیں کہ آخر ویکسین کیوں بے اثر ثابت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News