Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات؛ قومی امور پر تعاون جاری رکھنے پر مشاورت

Now Reading:

ایم کیو ایم کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات؛ قومی امور پر تعاون جاری رکھنے پر مشاورت
ایم کیو ایم پاکستان

قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کی اہم ملاقات ہوئی ہےجس میں عدم اعتماد میں تعاون سے متعلق تجاویز پر مشاورت کی گئی ہے۔

ملاقات کے بعد ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران قائدین نے قومی اور عوامی اہمیت کے امور پر رابطے اور مشاورت جاری رکھنے اور تعاون سے متعلق تجاویز کا تبادلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی ہے۔

اس دوران شہباز شریف اور ایم کیوایم کے وفد کے درمیان مزاکرات ہوئے جس میں مولانا فضل الرحمان بھی موجود تھے۔

اس ملاقات کے دوران اپوزیشن نے ایم کیو ایم سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت اور تعاون طلب کیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاملات طے پانے پر بھی اظہار اطمینان کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اس ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل رحمن کو کل شام 5 بجے کی دعوت دے دی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم میں ملاقات کل پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی جس میں شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت کی جبکہ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور معین الحق شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
لاہور ہائی کورٹ میں 800 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر