Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیوہ کے لیے “متنازع لفظ” کا استعمال، دفاع میں شہباز گِل کی دلیلیں اور حوالے

Now Reading:

بیوہ کے لیے “متنازع لفظ” کا استعمال، دفاع میں شہباز گِل کی دلیلیں اور حوالے

وزیراعظم کے ترجمان اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹاک شو کے دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کو گالی دینے کے بعد اب براہ راست پریس کانفرنس میں لفظ بیوہ کی تعریف کے لیے انتہائی لغو اور بیہودہ لفظ کا استعمال کیا ہے۔

شہباز گل کے اس بیان کے بعد سے ہی انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے ناقابل اشاعت الفاظ بھی ٹرینڈنگ میں رہے ہیں۔

تاہم، شہباز گِل اپنے دعوے پر قائم ہیں اور اب انہوں نے اپنے دلائل سے سینئر صحافی حامد میر کو بھی قائل کرلیا ہے۔

شہباز گل نے پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی آمنہ عامر کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ زبان و بیان میں ہر جگہ کی اپنی بات ہوتی ہے، میں چھوٹی سے بات بتا دیتا ہوں مجھے بھی چند دن پہلے پتہ چلی ہے کہ  ہمارے پنجاب میں جب کسی خاتون  کا شوہر فوت ہوجاتا ہے  تو اسے  (ر***) کہا جاتا ہے اور جب کسی مرد کی بیوی فوت ہوجائے تو اسے ”رنڈوا“ کہا جاتا ہے۔

Advertisement

شہباز گل نے سینئر صحافی چوہدری خادم حسین کا مضمون شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ کالم چوہدری خادم حسین صاحب کا ہے، مجیب الرحمن شامی صاحب کے اخبار میں چھپا ہوا ہے۔ اس میں (اس لفظ) کے معنی دیے ہوئے ہیں۔ کالم کا عنوان ہی (***) سے شروع ہوتا ہے۔ ایک اور محاورہ بھی حاضر ہے۔ مسئلہ ان سب کو مجھ سے ہے۔

سینئر صحافی حامد میر نے  شہباز گل کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ چلیں ایک لفظ پر تو آپ مستند حوالہ لے آئے کیونکہ چوہدری خادم حسین ہمارے استادوں میں شامل ہیں، لیکن اس لفظ کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ اُردو میں اس کا مطلب کچھ اور ہے، وہ دوسرا والا لفظ آپ نے غلط استعمال کیا اس پر آپ نے معذرت کر لی اس لیے اس لفظ کا ذکر چھوڑیں۔

Advertisement

ڈاکٹر اے بی نامی ٹوئٹر صارف نے اسی بحث کا حصہ بنتے ہوئے اپنے ٹوئٹ لکھا کہ مذکورہ لفظ کا مطلب ”وہ عورت جس کا شوہر فوت ہوجائے“ بالکل درست ہے۔ مگر ہمارے معاشرے میں یہ لفظ دوسرے معنی میں زیادہ استعمال ہوتا ہے شاید اس لیے کنفیوژن ہے۔

شہباز گل نے لکھا کہ یہی بات میں نے کی تھی۔ کہ ایک جگہ یہ گالی سمجھا جاتا ہے اور دوسری جگہ بیوہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں خان کے دفاع میں ڈٹ کر کھڑا ہوں ان کو اصل مسئلہ اس سے ہے، اس لیے میری ہر چیز بری لگتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کی تنقید کا محور شہباز گل ہے۔ وجہ صرف ایک، کسی طرح اس کو چپ کروا کر خان کو کمزور کرو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر