Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

Now Reading:

کراچی میں پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا
کراچی میں پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی میں پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

کراچی میں پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

جیکب آباد کے نواحی قصبے میر پور برڑو سے تعلق رکھنے والی لڑکی عزت نے عرفان نامی لڑکے سے کراچی میں کورٹ میرج کرلی۔

لڑکی والدین کی جانب سے دائر مقدمہ ختم کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئی ، جہاں اس نے بیان دیا کہ اس نے عرفان سے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے، اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔

سرکاری وکیل نے فاضل عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا کہ لڑکی کی عمر بظاہر 18 سال سے کم ہے۔

دوران سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ لڑکی کے والدین نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ لڑکی کہہ رہی ہے اسے کسی نے اغوا نہیں کیا

Advertisement

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ اگر والدین کو عمر کی حد پر اعتراض ہے تو الگ سے کیس دائر کریں، لاہور ہائی کورٹ نے بھی قرار دیا ہے لڑکی اگر بالغ ہے تو اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرکے اسے شوہر کے ساتھ جانے دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مسلم لیگ ن میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ
خلائی تحقیق کے میدان میں پاکستان کی اہم پیشرفت
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ؛ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن اسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
وزیراعظم نے ثابت کیا کہ وہ واقعی پرائم منسٹر آف ایکشن ہیں، احسن بختاوری
بھارتی پنجاب کے شہری نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کے خواہشمند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر