Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز؛ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج

Now Reading:

منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز؛ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج
منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز؛ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج

منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز؛ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج

پی ٹی آئی کے م،نحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نا اہلی ریفرنسز پر الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر سماعت کی۔

منحرف ارکان چوہدری عاصم نذیر، احمد حسین دیہڑ، مخدوم سمیع گیلانی اور عامر طلال گوپانگ کی جانب سے میاں فیصل الیکشن کمیشن پیش ہوئے۔

منحرف ارکان ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ، امجد گھوسہ کی جانب سے عثمان گھمن جب کہ ڈاکٹر رمیش کمار ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے ملیکہ بخاری اور فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

Advertisement

نورعالم خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے اعتراض اٹھایا کہ سیاسی جماعتوں کے اختلافات کے باعت الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی نہیں ہوسکی، الیکشن کمیشن فیصلہ کر چکا ہے کہ منحرف ارکان کی سماعت فل کمیشن کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن نا مکمل ہے، ایسی صورت میں کیا سماعت کرسکتا ہے؟

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کے موکل نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، نا ہی کسی دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس وسیع اختیارات ہیں، الیکشن کمیشن کو نا اہلی ریفرنسز پر 30 دن کے اندر فیصلہ کرنا ہے، الیکشن کمیشن کا کورم 3 ارکان پر مشتمل ہے، الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھانا آئین کے منافی ہے۔

سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر ناصر درانی نےاستفسار کیا کہ کیا سماعت کرنے کیلئے الیکشن کمیشن خود سے ارکان تعینات کرے؟

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آپ دلائل جاری رکھیں، کمیشن سماعت کرسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نور عالم کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
افغانستان اورراسےتربیت یافتہ دہشتگردکوسزاسنادی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر