Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جانوروں کی جلسوں میں نمائش جرم ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

Now Reading:

جانوروں کی جلسوں میں نمائش جرم ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ
جانوروں کی جلسوں میں نمائش جرم ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

جانوروں کی جلسوں میں نمائش جرم ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ شیر اور گدھوں کی جلسوں میں نمائش انہیں تکلیف دینے کے مترادف اور ایک جرم ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نایاب نسل کے جانوروں کی غیر قانونی درآمد سے متعلق کیس پر سماعت کا عبوری حکم نامہ جاری کردیا۔

دوران سماعت وزارت تجارت کے سیکشن افسر نعیم تارڑ نے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی سے متعلق نوٹی فکیشن کی کاپیاں جمع کرائیں۔

عدالت نے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے استفسار کیا کہ جانوروں کی غیر قانونی درآمد میں ملوث افراد کے خلاف کیا کارروائی کی؟ جس پر ڈپٹی کنزرویٹر وزارت موسمیاتی تبدیلی زونا زیدی نے عدالت کو بتایا کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کو مختلف خطوط لکھے مگر متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔

عدالت عالیہ نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو جانوروں کی جلسوں میں نمائش پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ شیر اور گدھوں کی جلسوں میں نمائش انہیں تکلیف دینے کے مترادف اور ایک جرم ہے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کو جانور عوامی جلسوں میں نہ لانے کی ہدائت کرے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے جانوروں کی بغیر پرمٹ امپورٹ اور گھروں پر رکھنے والوں کے خلاف لیے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ کیس کی مزید سماعت 20 مئی کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر